Insaf Blog | Pakistan Tehreek-e-Insaf

پختونخوا ۔ ۔ پاکستان میں سنگاپور۔ انصاف بلاگ

  ملک تو سارا ہی اپنا ہے۔ سب صوبے ، سب شہر اور ان میں بسنے والے سب لوگ اپنے ہیں۔ جہاں کوئی تکلیف میں ہو متاثر سب ہوتے ہیں۔ اور جہاں کوئی بہتری آئے خوشی بھی سب کو ہوتی ہے۔ اور فی الحال اگر صحیح معنوں میں عوام کے لیئے کہیں بہتری نظر آرہی ہے تو وہ صوبہ پختونخوا میں ہے۔وہاں تحریک انصاف حکومت نے اصلاحات کا جو ایک بظاہر ناممکن قسم کا بیڑہ اُٹھایا اس کے نتائج نے نہ صرف ملک کے اندر بلکہ بین...

Read More

بلین ٹری سونامی۔ انصاف بلاگ

  پختونخوا میں کتنے لوگ ہیں۔ان سب لوگوں کے جمع کر کے ہاتھ کتنے بنتے ہیں۔ سال میں کتنے دن ہوتے ہیں، راتیں کتنی ہیں گھنٹے منٹ اور سیکنڈ کتنے ہیں۔ درخت کتنے لگ سکتے ہیں۔ اچھا اگر واقعی اتنے درخت لگے ہیں تو ہمارے سامنے کیوں نہیں لگائے۔ یہ اور ان جیسے نہ جانے اور کتنے سوال۔ تعصب کی چربی آنکھ اور دماغ پر چڑھ جائے تو یہی ہوتا ہے۔ یہ سوچنے کی صلاحیت ہی سلب ہوجاتی ہے کہ بھئی اپنے ہی ملک میں لگ رہے...

Read More

کڑے احتساب کے ابتدائی مراحل - انصاف بلاگ

   ۱۹ ستمبر ۲۰۱۸ ایک فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی طرف سے آیا جس میں نواز شریف، مریم صفدر اور کیپٹن (ر) صفدر کو ضمانت پر رہا کرنے کا حُکم دیا گیا اور ان مجرموں کی سزائیں معطل کرنے کے احکامات صادر کیےگیۓ۔ یہ مقدمہ سُپریم کورٹ کی تجویز کردہ سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت تھا۔ سزا معطلی کی خبر آنا ہی تھی کہ جاہلوں کا ہجوم مٹھائیاں بانٹنا اور بھنگڑے ڈالنا شروع ہو گیا۔...

Read More

عمران خان اور سیکولر ایجنڈا -انصاف بلاگ

  یہ کالم اوریا مقبول جان کے کالم کے جواب میں لکھا گیا جس میں انہوں نے عمران خان پہ سیکولر ایجنڈے پہ عمل پیرا ہونے کا سنگین الزام عائد کیا۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم حرف تازہ ؍ قدسیہ ممتاز عمران خان اور سیکولر ایجنڈا سینیر کالم نگاروں سے بجا طور پہ توقع کی جاتی ہے کہ وہ متانت،دیانت داری اور حقائق کو مد نظر رکھیں گے بالخصوص اس وقت جب انہوں نے حق گوئی کا علم ہی نہیں غلغلہ بھی بلند کررکھا ہو۔...

Read More

روک سکو تو روکو انصاف بلاگ

  حق کی پہلی نشانی یہ ہے کہ اس کی ہمیشہ مخالفت ہوتی ہے ، جسکی کوئی مخالفت نہیں وہ قطعاً حق نہیں ۔ (حضرت علی کرم اللہ وجہہ ) رواں سال کی بازگشت انتہائی عجیب ہے ، سوالات سے جنم لیتے ہوئے ، سوالات کی بوچھاڑ پہ ہی ختم ہو جاتی ہے ، جواب زندہ تابندہ صورت میں موجود ہیں لیکن سوال کرنے والے کا مقصد جواب حاصل کرنا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کی توجہ ان جوابات سے  ہٹانا ہے تاکہ حقائق کھل کر عوام پہ...

Read More

پاکستانی میڈیا کی چیخ و پکار یا پاکستانی میڈیا کا کردار

صدیق جان 92 نیوز کے پروگرام مقابل کیلئے رپورٹنگ کرتے ہیں اور انہوں نے یوٹیوب پر اپنا چینل بنایا ہوا ہے جہاں وہ سپریم کورٹ میں ہونے والے تمام اہم کیسز کی کارؤائی کا حال بیان کرتے ہیں. پچھلے دنوں انکی ایک وڈیو دیکھی کہ پاکستانی میڈیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اتنا شور مچارہی ہے اور آیا کیاواقعی میں فوج میڈیا کے خلاف ہے؟ میں نے بھی آپ سب سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستانی میڈیا کے کردار کے...

Read More

یادِ ماضی اور نئے صوبے۔ انصاف بلاگ

نون لیگ کی بیشتر قیادت بشمول سو کالڈ شریف برادران ضیائی ڈکٹیٹرشپ کی پیداوار ہیں۔ نوے کی دہائی اس لیڈر شپ اور پارٹی کے لیے بہترین تھی۔ نا سوشل میڈیا تھا اور ناہی الیکٹرانک میڈیا۔ صرف ایک پی ٹی وی تھا جس پر ہر روز پاکستان کے ایشین ٹائیگر بن جانے کی خبریں چلتی تھی۔ قانون موم کی ناک تھا، جب بھی کوئی بڑی رقم لانڈر کرنی ہوتی تھی کوئی ایکٹ پاس کرلیا جاتا تھا۔ پھر اس رقم کو وائٹ کرکے پاکستان لانے کے لیے...

Read More

کوکلا رانی سے نمل میڈیکل کالج تک - انصاف بلاگ

  23 جنوری کی دوپہرکو سورج اپنے جوبن پر تھا ا س کے باوجود ماحول میں خُنکی کا اثر نمایاں تھا جس کی وجہ خطہ ٗ پوٹھوہار میں رات کو ہونے والی شدید ترین ژالہ باری بتائی جا رہی تھی۔ سالٹ رینج ( کوہستان نمک ) کے سب سے بُلند پہاڑ’’ ڈھک ‘‘ کی مغربی ڈھلوان ختم ہوئی تو ایک بیابان اور غیر آباد جگہ مشینری کے ذریعے ہموار کی جارہی تھی ۔ نمل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے سی ای او قاسم زمان خان اور میجر ریٹائرڈ خُرم...

Read More

پاکستان میں سیاحت کے مواقع - انصاف بلاگ

  سیروسیاحت کی انڈسٹری گلوبل اکانومی کے حوالے سے دنیا کی چند بڑی انڈسٹریز میں شمار ہوتی ہے۔ ٢٠١٦ کے اعداد و شمار کے مطابق گلوبل اکانومی میں ٹورازم کا حصہ سات اعشاریہ چھ ٹریلین امریکی ڈالر تھا اور یہ ہر سال بڑھتا ہی جارہا ہے۔ بعض یورپی ممالک اور امریکہ ہمیشہ سے ہی سب سے زیادہ پاپولر ٹورازم ڈیسٹینیشن رہے ہیں لیکن گذشتہ کچھ عرصے میں بعض دیگر ممالک بھی تیزی سے اس لسٹ میں شامل ہورہے ہیں اور بیش...

Read More

حکومت کی اعلیٰ کارکردگی اور جھوٹی خبروں کا منفی پروپیگنڈا- انصاف بلاگ

  حکومت کی اعلیٰ کارکردگی اور جھوٹی خبروں کا منفی پروپیگنڈا حقیقت کیا ہے  اس وقت پاکستان کا میڈیا جھوٹی اور پروپیگنڈا خبریں چلانے میں لگا ہوا ہے خبر نشر کرتے ہیں اور آگے ذرائع لکھ دیا جاتا ہے خبر کا اصل ذریعہ کون سا ہے یہ نہیں بتایا جاتا۔  اس طرح عوام میں انتشار پھیلا کر حکومت کے خلاف ایک سوچی سمجھی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے اس کی وجوہات کیا ہیں کیوں  سارا میڈیا حکومت کے...

Read More

ایک اوورسیز پاکستانی کا کھرا سچ. انصاف بلاگ

  پہلے اکثر ن لیگیوں کی سوچ پہ افسوس ہوتا تھا مگر اب افسوس سے زیادہ ان پہ ترس آتا ہے. کیونکہ کوئی بھی زی شعور شخص اتنا تو جانتا ہے کہ کل تک "مردِ مومن مردِ حق ضیاء الحق...ضیاء الحق"  کے نعرے لگانے والے ایک پل میں پاک فوج کے خلاف زہر کیوں اگلنے لگے؟ ان کو یہ خیال کب آیا کہ یہ فوج تو بہت بری ہے اور اس نے ہی ملک کو لوٹا ہے؟ کیا یہ سب کچھ پانامہ کے بعد نہیں ہوا؟ اب تون لیگیوں نے نواز شریف...

Read More

علیمہ خان کی جائیدادیں۔ انصاف بلاگ

  علیمہ خان کی جائیدادیں۔۔۔ کچھ نیوز چینلز کے بقول عمران خان کی بہن علیمہ خان کی امریکہ میں بھی ایک جائیداد سامنے آئی ہے جو انہوں نے ڈکلیئر نہیں کی ہوئی۔ اس سے پہلے علیمہ خان نے ایمنیسٹی سکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دبئی میں اپنی اَن ڈکلیئرڈ جائیدادوں کو ظاہر کرکے ان پر بھاری جرمانہ ادا کیا۔ تحریکِ انصاف کے سپورٹرز علیمہ خان کے حق میں جو دلیل دیتے ہیں وہ یہ کہ وہ کبھی بھی پبلک آفس ہولڈر نہیں...

Read More

پنڈت نہرو اور مولانا آزاد کا سیاسی جانشین فضل الرحمان

  پنڈت نہرو اور مولانا آزاد کا سیاسی جانشین فضل الرحمان۔ کانگریسی سوچ کا تسلسل ہے۔  "نہرو نے ہم پر مذہبی جنگ مسلط کی ہے تو ہم بھی اعلان جنگ کرتے ہیں اور یہ جنگ اپنے دفاع کیلے ہے"۔ ہندستانی سیاست میں سب سے پہلے مذہبی جذبات کو ابھارنے کا نعرہ چانکیہ کے پیروکار نہرو نے لگایا تھا۔ جب 1937 کے انتخابات میں اس نے اپنے جلسوں میں ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو استعمال کیا۔ اور مذہب کی نفرت میں اپنا...

Read More

نواز شریف کی کرپشن کا ثبوت - انصاف بلاگ

بیٹوں کا مفرور ہونا میاں نواز کے کرپٹ ہونے کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ یوں تو احتساب عدالت نے میاں نواز کو کرپشن میں ملوث ثابت ہونے پہ 7 سال قید بامشقت و 5 ارب روپے تک کا جرمانہ کردیا ہے۔ مگر نواز لیگیوں اور میڈیا میں بیٹھے ان کے حواریوں نے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے حقائق کو توڑ مروڑ کر کچھ اسطرح سے پیش کرنا  شروع کیا ہے کہ میاں صاحب  عوام کی نظروں میں مجرم کے بجائے مظلوم بن جائیں۔ کیونکہ ان...

Read More

تبدیلی - طیبا سید کا انصاف بلاگ

قیام پاکستان کی تاریخ کا مطالعہ کیا جائے تو دورِ حاضر کے نئے پاکستان میں بدرجہ غایت حد تک مماثلت پائی جاتی ہے ۔ ویسی ہی سازشیں اور رکاوٹیں سر چڑھ کر بول رہی ہیں ۔ بالکل ویسے ہے نوجوانوں کا تبدیلی کا عزم روشن ہے ۔ تب بھی جنگ نظریے کی تھی ، جنگ اب بھی نظریے کی ہے ۔ پاکستان تحریکِ انصاف بذاتِ خود نظریۂ پاکستان ہے جو میرے جیسے لاکھوں نوجوانوں کو اپنی محبت اور عقیدت کی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے ۔...

Read More